1 ستمبر، 2024، 6:20 PM

مہر نیوز کی رپورٹ؛

رحلت پیغمبر (ص) کی مناسبت سے ایران بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد ہوں گے

رحلت پیغمبر (ص) کی مناسبت سے ایران بھر میں مجالس عزا اور جلوس برآمد ہوں گے

ایران بھر میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم، حضرت امام حسن علیہ السلام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس منعقد اور جلوس برامد ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رسول گرامی اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت جانگداز اور ان کے نواسوں حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور حضرت امام رضا علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت ایران کے تمام شہروں اور قصبوں میں مجالس عزا برپا ہوں گی اور مختلف ماتمی انجمنوں کی جانب سے جلوس عزا برامد ہوں گے۔

عزاداری کا سب سے بڑا اجتماع مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں ہوگا۔ صحن پیامبر اعظم میں ہزاروں عزادار رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ان کے دونوں نواسوں کی شہادت کا ماتم کریں گے۔

اسی حوالے سے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں مجلس عزا منعقد ہوگی جس سے ملک کے معروف علماء خطاب کریں گے۔ مجلس کے دوران ملک کے معروف مرثیہ خوان اور نوحہ خوان مرثیہ اور نوحہ پڑھیں گے۔

قم مقدس میں واقع حضرت معصومہ کے حرم میں بھی مجلس عزا برپا ہوگی۔ ہر سال دیگر مواقع کی طرح ان مجالس میں بھی مومنین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

28 صفر کو قم اور مشہد میں مختلف ماتمی دستے عزاخانوں اور امام بارگاہوں سے ماتمی جلوس نکالیں گے اور حضرت امام رضا علیہ السلام اور حضرت معصومہ علیہا السلام کو تعزیت پیش کریں گے۔

News ID 1926318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha