24 اکتوبر، 2015، 2:20 PM

یوم عاشور کے موقع پر ایران سمیت پوری دنیا کی فضا نواسہ رسول (ص) کے غم میں سوگوار

یوم عاشور کے موقع پر ایران سمیت پوری دنیا کی فضا نواسہ رسول (ص) کے غم میں سوگوار

یوم عاشورکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں ہزاروں عزادار شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوم عاشورکے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں نواسہ رسول (ص) سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا ساتھیوں کی اسلام کو بچانے کے سلسلے میں عظيم قربانی، مظلومیت اور تشنہ دھانی کی غمناک اور المناک واقعہ کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں ہزاروں عزادار شریک ہیں۔ ایران اسلامی میں ہر طرف یاحسین کی صدائیں گونج رہی ہیں ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں کی مساجد امامبارگاہوں اور مذہبی مقامات پر مجالس عزا اور نوحہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔ مشہد مقدس میں فرزندرسول حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر میں لاکھوں کی تعداد میں سوگوار اور زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں غم منارہے ہیں -قم المقدسہ میں بھی جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کا حرم مطہر زائرین اور عزاداروں کی صدائے یاحسین اور یا عباس سے گونج رہا ہے۔ ادھر کربلائے معلی میں موجود ہمارے نمائندے کا کہناہے کہ اس وقت کربلائےمعلی، عراق اور دنیا بھرسے آئے ہوئے سوگواروں سے مملو ہے ایک انداز ے کے مطابق تیس لاکھ سے زائد سوگوار اور عزادار اس وقت کربلا ئے معلی میں امام مظلوم کربلا اور ان کے اصحاب و انصار کی مظلومیت پر آنسو بہارہے ہیں اور اپنے اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کرکے امام عالیمقام کے پیاسے بچوں کی یاد اور اہل حرم کے مصائب پراشک غم بہارہے ہیں ۔ اس موقع پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئےگئے ہیں۔ پاکستان اور ہندوستان کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کے جلوسہائے عزا برآمد ہوئے ہیں اور دسیوں لاکھ کی تعداد میں سوگواران مظلوم کربلا مجالس عزا اور نوحہ وماتم میں مصروف ہیں۔ شہادت امام حسین علیہ السلام پر افغان دارالحکومت کابل میں بھی یوم عاشور کے جلوس کا اہتمام کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر دارالحکومت میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ شام سمیت مشرقی وسطیٰ کے کئی ممالک میں یوم عاشور روایتی انداز میں منایا گیا۔

News ID 1859087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha