مہر خبررساں ایجنسی نے سحر ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہےکہ نو محرام الحرام کے دن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کا غم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں حضرت امام حسین علیہ السلام کے بھائی اور علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام کے علم اور ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں عزاداروں کی بہت بڑی تعداد شریک ہے۔ عزاداروں نے سیاہ لباس پہن رکھے ہیں اور وہ کربلا والوں کی یاد میں سینہ زنی کر رہے ہیں۔ نو محرم کو علمائے کرام اور ذاکرین عظام نے کربلا والوں کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی اور سید الشہداء کے قیام کے اسباب کی وضاحت کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام کے مصائب کو بیان کیا۔ جس کے بعد ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جو شام تک جاری رہے گا۔ پاکستان، ہندوستان، عراق اور دوسرے ممالک میں بھی نویں محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزا کے انعقاد اور ماتمی جلوس نکالے جانے کی رپورٹیں موصول ہو رہی ہیں۔
نو محرام الحرام کے دن اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں شہدائے کربلا کا غم مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
News ID 1859070
آپ کا تبصرہ