مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔ جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم اجتماعات منعقد ہوئے ہیں اور عزادار سینہ زنی کرتے ہوئے ،امام رضا کے حرم، حضرت معصومہ کے حرم ، حضرت شاہ عبدالعظیم کے حرم ، حضرت شاہچراغ کے حرم اور دیگر مقدس مقامات کی طرف رواں دواں ہیں اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔ ایران کے صدر نے بھی شاہ عبدالعظیم میں جلوس عزا اور مجلس عزا میں شرکت کی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔
News ID 1867536
آپ کا تبصرہ