مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بدھ کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا گیاہے۔ شب اربعین میں پورے ایران میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ آج چہلم کے روز پورے ایران میں عام تعطیل ہے اور نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلے میں مجالس عزا اور جلوسوں کا سلسلہ جاری رہا۔ ادھر کربلا میں عزاداران امام مظلوم کی ایک بڑی تعداد عراق اور دنیا کے دیگر علاقوں سے آپ کا غم منانے کے لیے کربلا پہنچی ہے۔ بدھ بیس صفر کو اسلامی جمہوریہ ایران میں سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جا رہا ہے جبکہ عراق میں جمعرات کو چہلم منایا جائے گا- اسی مناسبت سے ایران اور پوری دنیا کے دسیوں لاکھ زائرین عراق پہنچے ہیں۔ عراق سے ملنے والی خبروں میں کہا گیا ہے کہ مختلف شہروں خاص طور پر نجف اشرف سے دسیوں لاکھ زائرین سیدالشہدا حضرت امام حسینؑ اور ان کے اصحاب با وفا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی کی جانب پیدل جا رہے ہیں- اس درمیان زائرین کی بہت بڑی تعداد ایسی ہے جو انجمنوں اور ماتمی دستوں کی شکل میں یہ راستہ طے کر رہی ہے- چہلم کے موقع پر کربلائے معلی میں دسیوں لاکھ زائرین کے اجتماع کو عالمی ذرائع ابلاغ میں وسیع پیمانے پرکوریج دی جاتی ہے- آج کے دن سیدالشہداء حضرت امام حسینؑ کی شہادت کو چالیس دن پورے ہوئے اور مشہور قول کی بنا پر آج ہی کے دن اہلبیت حرم ، شام سے کربلا لوٹے ہیں- آج کے دن سن اکسٹھ ہجری میں صحابی پیغمبراسلامؐ جناب جابر بن عبداﷲانصاری نے شہادت امام حسینؑ کے بعد پہلی مرتبہ آپ کی قبر مطہر کی زیارت کی-
اسلامی جمہوریہ ایران میں آج بدھ کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسینؑ کا چہلم انتہائی احترام اور عقیدت کے ساتھ منایا گیاہے۔
News ID 1860014
آپ کا تبصرہ