5 دسمبر، 2015، 11:28 PM

صدر روحانی نے چہلم کے عظیم الشان انعقاد پر عراقی حکومت اور عوام کی قدردانی کی

صدر روحانی نے چہلم کے عظیم الشان انعقاد پر عراقی حکومت اور عوام کی قدردانی کی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے عظیم الشان انعقاد پر عراقی حکومت اور عوام کی ستائش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے عظیم الشان انعقاد پر عراقی حکومت اور عوام کی ستائش کی ہے۔ صدر حسن روحانی نے ایک پیغام میں امام حسین علیہ السلام کے چہلم کا اجتماع عظیم الشان طریقے سے منعقد کرنے اور اس موقع پر سیکورٹی کے مکمل انتظامات پر عراقی حکومت اور عوام کی ستائش کی ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کے روز ایک پیغام میں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں ایرانی عوام کی وسیع پیمانے پر شرکت اور عراقی عوام کی مہمان نوازی کی بھی ستائش کی ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس سال اربعین حسینی کے اجتماع میں محبان اہل بیت علیہم السلام کی وسیع پیمانے پر شرکت دنیا والوں کے لئے، مسلمانوں کے اخلاق و ایثار، معنویت اور امن کا پیغام تھی۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اربعین حسینی، جس نے دنیا کے سب سے بڑے معنوی اجتماع کا منظر پیش کیا، کا ایسے حالات میں انعقاد ہوا کہ دین و معنویت کے دشمن، قتل و غارت گری اور رعب و وحشت کے ذریعہ علاقے میں بدامنی پھیلانے اور امن و سلامتی کے حامل دین اسلام کی شبیہ بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ زائرین حسینی کے لئے سیکورٹی اور سہولیات فراہم کرنے میں عراقی حکام کے تعاون اور خاص طور سے ڈھائی کروڑ سے زیادہ عزاداران امام حسین علیہ السلام کی پذیرائی اور مہمان نوازی میں عراقی قوم کے کردار نے چہلم کے اجتماع کی شان وعظمت کو دوبالا کردیا۔

News ID 1860084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha