مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے مجاہد رہنما سید حسن نصر اللہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ضاحیہ علاقہ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں نکالے گئے عاشور کے جلوس میں شرکت کی۔
سید حسن نصر اللہ نے کل رات بھی مجلس عزا میں شرکت کی اور عوام سے یوم عاشور کے جلوس میں بھر پور شرکت کی سفارش کی۔سید حسن نصر اللہ نے اس سے قبل یوم عاشور کو یمنی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ