10 ستمبر، 2019، 11:57 AM

ایران میں یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

ایران  میں یوم عاشور مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے تم شہروں اور دیہاتوں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظيم قربانی کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام شہروں اور دیہاتوں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظيم قربانی کی یاد میں ماتمی جلوس نکالے جارہے ہیں جن میں لاکھوں عزادار شریک ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت  تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام اور حسینی جوش و ولولہ سے منایا جارہا ہے۔ جلوس عزا اپنے روایتی راستوں پر گامزن ہیں۔ تہران ، قم ، مشہد، شیراز، اصفہان، تبریز، ہمدان اور دیگر شہروں میں سید الشہداء حضرت امام حسین کی یاد میں عظیم اجتماعات منعقد ہوئے ہیں ۔ قم ،مشہد مقدس، شیراز اور شہر رے میں ماتمی جلوس حرم حضرت معصومہ، حرم رضوی ، حرم شاہ چراغ اور حرم شاہ عبدالعظیم کی طرف رواں دواں ہیں ۔جبکہ دیگر جگہوں پر بھی جلوس مذہبی مقامات کی طرف رواں دواں ہیں۔ اور سید الانبیاء حضرت محمد مصطفی  صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو ان کے پیارے نواسے کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے پرسہ دے رہے ہیں۔

News ID 1893641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha