1 ستمبر، 2024، 10:13 PM

ایران فلسطینیوں اور حماس کے لئے قابل قبول کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایران فلسطینیوں اور حماس کے لئے قابل قبول کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران فلسطینیوں اور حماس کی طرف سے جنگ بندی کے حصول اور غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بلغاریہ کے وزیر خارجہ ایوان کونڈوف نے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران سید عباس عراقچی کو اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

  ایوان کونڈوف نے ایران اور بلغاریہ کے درمیان اچھے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کے ایجنڈے پر مسائل کو آگے بڑھانے اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے اپنے ملک کی آمادگی کا اعلان کیا۔

اس دوران عراقچی نے بھی بلغاریہ کے وزیر خارجہ کے طور پر ایوان کونڈوف کی حالیہ تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور تہران کی طرف سے اس ملک کے ساتھ سیاسی اور خاص طور پر اقتصادی میدان میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی دردناک صورتحال اور اس پٹی میں بسنے والے فلسطینیوں کی انسانی امداد کی اشد ضرورت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران فلسطینیوں اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے حصول کے لیے قبول کئے جانے والے کسی بھی معاہدے کی حمایت کرتا ہے۔

اس ٹیلی فونک گفتگو میں ایران اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے بعض قونصلر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

News ID 1926321

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha