17 دسمبر، 2023، 11:18 PM

راسک حملے کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، جنرل سلامی

راسک حملے کے مجرموں کو قرار واقعی سزا ملے گی، جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے پولیس سربراہ کے نام ایک پیغام میں زور دیا کہ راسک واقعے کے مرتکب مجرمین جلد ہی کیفر کردار تک پہنچ جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر راسک میں دہشت گرد گروہ "جیش العدل" کے حالیہ دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سپاہ پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے پولیس کے سربراہ احمد رضا رادان کو ایک پیغام بھیجا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

پولیس چیف عزت مآب جنرل احمد رضا ردان صاحب

ایام فاطمیہ کے موقع پر سیستان و بلوچستان میں راسک پولیس اسٹیشن پر غیر ملکی ایجنسیوں کی آلہ کار جیش العدل کے وطن فروش عناصر کے بزدلانہ اور دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔

بلاشبہ یہ گھناؤنا جرم ایران کی عظیم قوم بالخصوص سیستان و بلوچستان کے غیرت مند عوام کی بیداری کے خلاف شکست خوردہ صیہونی دشمن کی کارستانی ہے۔

ایران اور ایران کی سلامتی کے  دشمنوں کو جان لینا کہ بہت جلد اس جرم کے مرتکب افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے گی۔

میں راسک شہر کی لا اینڈ آرڈر فورسز کے 12 جوانوں کی شہادت پر امام زمان  فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب، محکمہ پولیس کے اعلی حکام اور شہداء کے معزز خاندانوں کے ساتھ صوبہ سیستان و بلوچستان کے بہادر عوام کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں اور شہداء کو ساتھ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شفاعت نصیب ہونے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور پسماندگان کو صبر و استقامت کے لئے دعا گو ہوں۔

میجر جنرل حسین سلامی سربراہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

News ID 1920657

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha