25 اکتوبر، 2016، 12:20 PM

ایران کی پاکستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت/ مدد کے لئے آمادگی کا اظہار

ایران کی پاکستان میں پولیس سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت/ مدد کے لئے آمادگی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس سینٹر پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی اردو سروس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں پولیس سینٹر پر وہابی دہشت گردوں کے حملے کی  شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایران دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ بہرام قاسمی نے کوئٹہ کے پولیس سینٹر پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت، عوام اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ  ہے جسے باہمی تعاون کے ساتھ شکست دی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت دہشت گردی کے ساتھ مقابلہ کرنے کے سلسلے میں پاکستان کی مدد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ ترجمان نے کوئٹہ کے المناک واقعہ پر پاسکتانی حکومت ، عوام  اور متاثرہ خاندانوں کو تعزيت پیش کی۔

News ID 1867841

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha