24 اکتوبر، 2024، 8:07 AM

صہیونیوں پر حزب اللہ کے حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں، ترجمان وزارت خارجہ

صہیونیوں پر حزب اللہ کے حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں، ترجمان وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے صہیونی حکومت پر حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے صہیونی فوجی ترجمان کی جانب سے ایران پر الزامات کو بے بنیاد قرا دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے حملوں میں ایران کا کوئی کردار نہیں ہے۔ لبنانی تنظیم آزادانہ طور پر خود کاروائی کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران خطے کے ممالک پر حملے کرکے بین الاقوامی قوانین کو پامال کیا۔ ایران کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی صورت میں سخت ردعمل دکھایا جائے گا۔

بقائی نے کہا کہ بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کی جانب سے حزب اللہ کے حملوں میں ایران کے کردار کی نفی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی فوجی ترجمان نے کہا تھا کہ حزب اللہ کے حملوں میں بیروت میں ایرانی سفارت خانہ اہم کردار ادا کررہا ہے۔

News ID 1927641

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha