2 اکتوبر، 2024، 10:08 AM

مزید حملے نہ کرے، پینٹاگون کی ایران سے اپیل

مزید حملے نہ کرے، پینٹاگون کی ایران سے اپیل

امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ ایران مزید حملے نہ کرے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گذشتہ رات اسرائیل کے مختلف شہروں پر بلیسٹک میزائل حملے کئے جس میں صہیونی فوجی مراکز اور موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی میزائل حملوں کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران سے اپیل کی ہے کہ اسرائیل پر مزید حملے نہ کرے۔

پینٹاگون کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ امریکہ خطے میں کشیدگی بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے تہران میں حماس کے اعلی رہنما شہید اسماعیل ہنیہ اور بیروت میں حزب اللہ کے سربراہ شہید سید حسن نصراللہ اور ایرانی فوجی مشیر جنرل عباس نیلفروشان کو شہید کرنے کے بعد ایران نے جوابی کاروائی کی تھی۔

News ID 1927115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha