23 جون، 2023، 10:21 AM

فلسطین، غزہ میں قسام بریگیڈ کے کمانڈر کو بیٹے کے ساتھ شہید کردیا گیا

فلسطین، غزہ میں قسام بریگیڈ کے کمانڈر کو بیٹے کے ساتھ شہید کردیا گیا

حالیہ دنوں میں صہیونی جارحیت اور دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک جنین میں 11، نابلس میں 4، ترمسعیا اور بیت لحم میں ایک ایک فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ حماس کی مسلح ونگ قسام بریگیڈ کے رہنما ایمن عطیہ دیب منصور کو غزہ کے شمال میں ان کے بیٹے سمیت فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے کہا کہ فلسطینی سیکورٹی فورسز نے اس گھر کو محاصرے میں لیا ہے۔ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

القسام بریگیڈ اپنے کمانڈر کی شہادت پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ خیانت کاروں نے جبالیا شہر میں ان کو شہید کردیا۔ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی۔

اس سے پہلے فلسطینی ذرائع ابلاغ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی جارح افواج کے ہاتھوں ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی تھی۔

حالیہ دنوں میں صہیونی جارحیت اور دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک جنین میں 11، نابلوس میں 4، ترمسعیا اور بیت لحم میں ایک ایک فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

ان واقعات کے بعد صہیونی فورسز پر فلسطینی مقاومت کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ مغربی کنارے اور دیگر علاقوں میں مقاومت کے دندان شکن جوابی حملوں کی وجہ سے صہیونی حکام پریشان ہیں۔

تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں اسرائیل کو انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقاومتی کمانڈروں کی شہادت سے مقاومت کمزور نہیں ہوگی۔ اسرائیل کو اس سلسلے میں کسی خوش فہمی میں نہیں رہنا چاہئے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فلسطینی عوام کے خلاف ڈرون طیاروں کا استعمال انتہائی خطرناک اقدام ہے۔ صہیونیوں کی کاروائیوں کا مناسب موقع پر جواب دیا جائے گا۔

News ID 1917349

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha