مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی بحری کشتی نے خان یونس کی ساحل پر گولہ باری کی ہے جبکہ النصر کے قصبے میں صہیونی ٹینکوں نے مختلف مقامات پر شیلنگ کی ہے۔
اس سے پہلے فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غرب اردن کے شہر رام میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک 21 سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا ہے جس سے طوفان الاقصی کے بعد غرب اردن میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 249 ہوگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ