22 جون، 2023، 2:17 PM

ایرانی ترجمان وزارت خارجہ:

صہیونی غاصب حکومت جرائم اور شرارتوں کے ذریعے اپنی نابودی کو دعوت دے رہی ہے

صہیونی غاصب حکومت جرائم اور شرارتوں کے ذریعے اپنی نابودی کو دعوت دے رہی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ فلسطینی عوام مقاومت کے ذریعے دہشت گردی اور جارحیت کا فطری اور قانونی جواب دے رہے ہیں۔ صہیونی جنایتوں اور شرارتوں کی وجہ اپنی موت آپ مرجائے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے جو بویا تھا اب وہی کاٹ رہی ہے۔ 

ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت دہشت گردی، جارحیت اور تجاوز کا ارتکاب کررہی ہے۔ فلسطینی عوام اس کے مقابلے میں مقاومت سے کام کے رہے ہیں۔ دہشت گردی اور جارحیت کا یہی فطری اور قانونی جواب ہے۔ 

انہوں نے کہا صہیونیوں کے منظم جرائم اور مظالم کا فلسطینی عوام خوب جواب دے رہے ہیں۔ اسرائیل اپنے ناپاک کردار کی وجہ سے اپنی موت کے مزید نزدیک ہورہا ہے۔

News ID 1917341

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha