22 جون، 2023، 9:53 AM

صہیونی عناصر جارحانہ کاروائیوں سے باز رہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

صہیونی عناصر جارحانہ کاروائیوں سے باز رہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

اسرائیلی کابینہ فلسطینیوں اور ان کے املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی ذمہ دار ہے۔ صہیونی عناصر اسرائیلی فوج کی حمایت کے تحت فلسطینیوں پر حملے کررہے ہیں، سیکریٹری جنرل کا ردعمل

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتھونی گوتریش نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آبادکاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مغربی کنارے میں صہیونیوں جارحانہ کارائیوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

گوتریش نے صہیونی کابینہ سے اپیل کی ہے کہ صہیونی آبادکاری کے سلسلے میں ہونے والی سرگرمیوں کو فوری طور پر روک دے کیونکہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادیاں غیر قانونی ہیں۔

انہوں صہیونی آبادکاری کو دو ریاستی فارمولے کے لئے نقصان دہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے فلسطینیوں کا حق خودمختاری کمزور ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی شہریوں کی جارحانہ کاروائیاں تشویش ناک ہیں۔ اسرائیلی کابینہ فلسطینیوں اور ان کے املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی ذمہ دار ہے۔ صہیونی عناصر اسرائیلی فوج کی حمایت کے تحت فلسطینیوں پر حملے کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز سینکڑوں صہیونی شدت پسندوں نے فلسطینی محلے ترمسعیا پر حملہ کرکے ایک فلسطینی کو شہید اور متعدد کو زخمی کیا تھا۔ بلوائیوں نے 30 گھروں کو نذر آتش کرنے کے علاوہ تقریبا 60 گاڑیاں جلادی تھیں۔

News ID 1917336

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha