22 جون، 2023، 9:47 AM

فلسطین، جنین پر صہیونی ڈرون حملہ، تین شہید

فلسطین، جنین پر صہیونی ڈرون حملہ، تین شہید

صہیونی چینل 14 کے مطابق 2005 کے بعد مغربی کنارے میں یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جنین کے نزدیک مقبیلہ میں اسرائیلی ڈرون طیارے نے گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق گاڑی میں پانچ افراد سوار تھے۔

شہاب نیوز نے مقامی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ حملے میں تباہ ہونے والی گاڑی کسی شہری کی تھی اور اس میں سوار فلسطینی موقع پر شہید ہوگیا۔ صہیونی چینل 14 کے مطابق 2005 کے بعد مغربی کنارے میں یہ پہلا ڈرون حملہ تھا۔

دیگر ذرائع نے جنین میں چیک پوسٹ پر ڈیوٹی دینے والے صہیونی اہلکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی خبر دی ہے۔ امدادی ٹیموں کے مطابق جھڑپوں کے دوران کئی فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

News ID 1917333

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha