21 جون، 2023، 7:57 PM

فلسطین، صہیونیوں کی بربریت جاری، مزید ایک فلسطینی شہید

فلسطین، صہیونیوں کی بربریت جاری، مزید ایک فلسطینی شہید

صہیونی آبادکاروں نے رام اللہ کے نزدیک فلسطینی قصبے ترمسعیا پر حملہ کرکے فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگادی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ویب سائٹ قدس الاخباریہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قابض صہیونیوں نے رام اللہ کے نزدیک فلسطینیوں کی آبادی پر وحشیانہ حملہ کردیا ہے۔ 

بلوائیوں نے حملے کے بعد فلسطینیوں کے گھروں اور املاک کو آگ لگاکر نقصان پہنچایا۔ عینی شاہدین اس واقعے ظلم و بربریت کی واضح قرار دے رہے ہیں۔

قصبے کی نگران کونسل کے سربراہ کے مطابق صہیونی دہشت گردوں کے حملوں میں 60 گاڑیاں اور 30 گھر جل کر راکھ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 400 کے قریب صہیونیوں نے نزدیکی صہیونی نشین قصبے شیلو سے ترمسعیا پر حملہ کیا۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق واقعے میں اب تک 8 فلسطینی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔ 
دوسری طرف صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے شیلو میں دو مسلح فلسطینی جوانوں پر فائرنگ کی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے ہیں اور زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دراین اثناء شہاب نیوز نے چند لمحے پہلے خبر دی ہے کہ واقعے میں زخمی ہونے فلسطینی 27 سالہ نوجوان عمر قطین نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہے۔

News ID 1917330

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha