15 اکتوبر، 2025، 8:58 PM

غرب اردن، رام اللہ کے قریب اسرائیلی بس پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

غرب اردن، رام اللہ کے قریب اسرائیلی بس پر فائرنگ، 5 افراد زخمی

فلسطینی میڈیا کے مطابق حملہ مغربی رام اللہ میں اسرائیلی بس پر حملہ ہوا، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غرب اردن کے شہر رام اللہ کے مغرب میں واقع ایک صہیونی بستی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ ایک اسرائیلی بس کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 13 نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں پانچ افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ صہیونی قصبے کے قریب پیش آیا، جو مغربی رام اللہ کے نواح میں واقع ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور اسرائیلی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

News ID 1935956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha