1 جنوری، 2024، 4:42 PM

غرب اردن میں رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کا حملہ

غرب اردن میں رہائشی مکانات پر صہیونی فورسز کا حملہ

پیر کو علی الصبح غرب اردن کے علاقے قلقیلیہ میں صہیونی فورسز نے رہائشی مکانات پر حملہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے ساتھ غرب اردن میں بھی غاصب صہیونی فورسز بے گناہ فلسطینوں پر حملے کررہی ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پیر کو علی الصبح صہیونیوں نے غرب کے علاقے قلقیلیہ میں رہائشی مکانات کو حملوں کا نشانہ بنایا۔ 

المیادین کے مطابق رام اللہ کے مشرقی قصبے سلواد پر اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کرکے رہائشی مکانات پر جبری داخل ہوکر گھر گھر تلاشی لی۔
دراین اثناء نابلس میں بھی صہیونی فوجیوں نے حملہ کردیا اور البیرہ قصبے میں ہلال احمر کے مرکزی دفتر کے اطراف میں شہریوں پر تشدد کیا۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں شعفاط کیمپ کے اطراف میں حملہ آور صہیونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

News ID 1920981

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha