3 دسمبر، 2023، 1:40 PM

غرب اردن، صہیونی فوج کے حملوں میں رہائشی مکانات تباہ، کئی صہیونی جاسوس ڈرون تباہ

غرب اردن، صہیونی فوج کے حملوں میں رہائشی مکانات تباہ، کئی صہیونی جاسوس ڈرون تباہ

عسکر کیمپ میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کئی مکانات تباہ ہوگئے جبکہ نابلس میں متعدد جوانوں کو صہیونی فوج نے گرفتار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ فلسطینی کے مغربی کنارے میں بھی شدید حملے شروع کردئے ہیں۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق نابلس کے مشرقی علاقوں میں صہیونی فوجیوں نے حملہ کرکے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری طرف عسکر کیمپ میں صہیونی فوج نے حملہ کرکے کئی مکانات تباہ کردئے۔ اس موقع پر فلسطینی جوانوں نے دستی بموں سے حملہ آوروں پر حملہ کیا۔

جنین میں بھی غاصب صہیونیوں اور فلسطینی جوانوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے ابن سینا ہسپتال کے اطراف میں حملہ کیا۔

دراین اثناء فلسطینی جوانوں نے جنین کیمپ کے اطراف میں ایک صہیونی جاسوس ڈرون کو مارگرایا ہے۔
 

News ID 1920329

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha