23 مئی، 2023، 1:20 PM

رام اللہ میں صہیونی فورسز کی دہشت گردی، فلسطین شہید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا، ویڈیو

رام اللہ میں صہیونی فورسز کی دہشت گردی، فلسطین شہید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا، ویڈیو

غاصب صہیونی افواج نے تل ابیب میں خودکش حملہ کرنے والے فلسطینی مجاہد معتز الخواجا کا رام اللہ میں واقع گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے  کہ قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے نواحٰ علاقے نعلین میں واقع شہید معتز الخواجا کے گھر پر محاصرے میں لینے کے بعد دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیا۔ شہید معتز نے تل ابیب کی شاہراہ دیزنکوف پر خودکش حملہ کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق صہیونیوں نے چار گھنٹے تک شہید معتز کے گھر کو محاصرے میں رکھا۔ اس دوران فلسطینی جوانوں اور صہیونی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ آخر میں صہیونیوں نے گھر کو دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کردیا۔ 

رام اللہ میں صہیونی فورسز کی دہشت گردی، فلسطین شہید کا گھر دھماکے سے اڑا دیا، ویڈیو

مقامی ذرائع کے مطابق منگل کو علی الصبح صہیونی فورسز نے شہید معتز الخواجا کے گھر کو محاصرے میں لینا شروع کیا۔ اس دوران فلسطینی جوانوں نے مزاحمت کی اور اسرائیلی فوجیوں نے آنسو گیس کے گولے پھینکے۔ فریقین کے درمیان گھمسان کی جنگ ہوئی۔ 

یاد رہے  کہ شہید معتز الخواجا 23 سالہ فلسطینی خودکش حملہ ہے جس نے 9 مارچ کو تل ابیب کی شاہراہ دیزنکوف پر خودکش حملہ کرکے پانچ صہیونیوں کو زخمی کردیا تھا۔ 

News ID 1916665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha