5 دسمبر، 2023، 9:01 AM

غرب اردن، جنین میں رہائشی عمارتوں پر صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا

غرب اردن، جنین میں رہائشی عمارتوں پر صہیونی فورسز نے دھاوا بول دیا

جنین اور اس کے اطراف میں واقع پناہ گزین کیمپوں پر صہیونی فورسز نے بکتربند گاڑیوں کے ساتھ دھاوا بول دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ منگل کو علی الصبح غاصب صہیونیوں نے غرب اردن کے شہر جنین میں رہائشی مکانات اور پناہ گرین کیمپوں پر دھاوا بول دیا۔

شہاب نیوز کے مطابق صہیونی حملہ آوروں نے 50 بکتربند گاڑیوں کے ساتھ حملہ کرکے پہلے سرکاری ہسپتال کی عمارت کا محاصرہ کیا۔

اس دوران فلسطینی جوانوں اور صہیونی حملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور آتشگیر مادوں کے ساتھ صہیونیوں فوجیوں پر حملہ کیا گیا۔

دراین اثناء الجزیرہ نے کہا ہے کہ علی الصبح ہونے والے صہیونیوں کے حملے کے بعد جنین شہر اور اس کے اطراف میں بجلی منقطع ہوگئی ہے۔

صہیونی فوج نے بلڈورز کے ذریعے فلسطینیوں کے مکانات گرانا شروع کیا ہے۔

News ID 1920368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha