24 دسمبر، 2023، 2:30 PM

غرب اردن میں صہیونی فورسز کی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ

غرب اردن میں صہیونی فورسز کی صحافیوں پر براہ راست فائرنگ

غرب اردن میں صہیونی فوج کی بربریت کے مناظر کی رپورٹنگ اور فلم بندی کرنے والے صحافیوں پر براہ راست فائرنگ کی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع ابلاغ کے اداروں کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز کے مظالم اور جنگی جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین واقعے کے مطابق اتوار کو علی الصبح صہیونی دہشت گرد فورسز نے طولکرم میں جنگ کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں پر براہ راست فائر کھول دیے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نابلس کے مشرقی علاقوں میں بھی صہیونی فوج نے حملہ کیا ہے۔ غاصب صہیونیوں نے نور شمس رفیوجی کیمپ پر حملہ کرکے پانی کی فراہمی کا سلسلہ بند کردیا۔

دوسری جانب الخلیل کے شمالی قصبے السعیر پر صہیونی فوجیوں نے حملہ کیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران صہیونیوں نے متعدد بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

الخلیل کے جنوبی قصبے کرمہ پر بھی صہیونی فوج کے حملے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

News ID 1920809

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha