مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس نیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ راولپنڈی پولیس نے شاہ محمود قریشی کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتار کیا۔ پولیس کی بھاری نفری شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لیکر روانہ ہوئی اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی میں جی ایچ کیو پر حملے کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کو آج یا کل انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ لیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے شاہ محمود قریشی کے نظر بندی کے احکامات بھی منسوخ کر دیے۔ پولیس حکام نے ڈی سی راولپنڈی سے شاہ محمود قریشی کے نظر بندی احکامات ختم کرنے کی استدعا کی تھی۔ شاہ محمود قریشی کی نظر بندی کے احکامات واپس لینے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا، نظر بندی احکامات ختم ہونے پر جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی کو گرفتار کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ