30 جنوری، 2025، 3:06 PM

سویڈن، قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کو ہلاک کر دیا گیا

سویڈن، قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کو ہلاک کر دیا گیا

ملعون وطن سلوان صباح مومیکا کو اس کے اپارٹمنٹ میں گولیاں مار دی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سویڈش ٹی وی کی جانب سے شائع ہونے والی معلومات کی بنیاد پر بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ سیلوان مومیکا کو  بدھ کی شام سوڈرٹالیہ میں واقع ان کے رہائشی اپارٹمنٹ میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی رات اس وقت پیش آیا جب پولیس اور طبی ٹیموں کو ایک رہائشی عمارت کے اندر فائرنگ کی اطلاع ملی۔ 

پولیس کے ترجمان ڈینیئل ویکڈیل نے بتایا کہ ایک 40 سالہ شخص کو ایک اپارٹمنٹ کے اندر گولی ماری گئی اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔ 

سویڈش ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص سیلوان مومیکا تھا، جو گزشتہ سال قرآن پاک کے متعدد نسخوں کو جلانے کا ذمہ دار تھا جس نے اس ملک اور اسلامی ممالک میں ایک ہی وقت میں بڑے پیمانے پر تنازعات کو جنم دیا تھا۔

 پولیس ترجمان نے مزید تفصیلات بتائے بغیر اس واقعے کے سلسلے میں ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا اور ابھی تک اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ آیا یہ شخص مرکزی ملزم تھا یا نہیں۔ 

سیلوان مومیکا 2018 میں عراق سے سویڈن پہنچے اور 2021 میں اسے تین سال کا رہائشی ویزا ملا۔ 

انہوں نے 2023 کے موسم گرما میں اسلام کے خلاف اپنے مظاہروں کے ایک حصے کے طور پر کئی عوامی مقامات پر قرآن پاک کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

ان اقدامات نے مسلم دنیا میں بڑے پیمانے پر غم و غصے کو جنم دیا اور سویڈن کے سفارتی تعلقات کو نقصان پہنچایا۔

  اسٹاک ہوم کی عدالت کو سیلوان مومیکا کے گزشتہ سال کے اشتعال انگیز اقدامات کے بارے میں الزامات پر اپنا فیصلہ جاری کرنا تھا۔

News ID 1929946

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha