27 دسمبر، 2023، 12:01 PM

غزہ میں اہداف حاصل کرنا آسان نہیں، صہیونی فوجی سربراہ کا اعتراف

غزہ میں اہداف حاصل کرنا آسان نہیں، صہیونی فوجی سربراہ کا اعتراف

اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کئی مہینے طویل ہوگی، حماس کے رہنما گرفتار ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ہرٹزی ہالوی نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے رہنما جب تک گرفتار نہ ہوجائیں کئی مہینے جاری رہے گی۔

یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیلی جنرل نے کہا کہ غزہ میں سفارتی دباو کی وجہ سے صہیونی فوج جنگ کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کی شدت کو کم کرنے کے بعد صہیونی فوج جنوبی علاقوں میں آباد صہیونیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے جدید سیکورٹی سسٹم بنائے گی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ کی جنگ کے اہم اہداف ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے آسان نہیں ہے اسی لئے بہت سے چیلنجز درکار ہیں۔ 

اس دوران واشنگٹن حکام نے کہا ہے کہ امریکہ اور قطر کے رہنماوں نے غزہ کے خلاف حملے روکنے کے لئے کوششیں شروع کی ہیں۔

News ID 1920871

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha