خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے دفتر نے متحدہ عرب امارات میں یہودی مذہبی رہنما کی ہلاکت کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔
اس سے پہلے صہیونی فوجی اہلکار اور مذہبی رہنما خاخام روی کوگان متحدہ عرب امارات میں غائب ہونے کی خبر ذرائع ابلاغ میں بازگشت کررہی تھی۔
عبرانی میڈیا نے کہا ہے کہ عرب امارات کی سیکورٹی فورسز نے نامعلوم شخص کی لاش برامد کی ہے۔ اس لاش کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔
بعض ذرائع کے مطابق یہودی خاخام کو اغوا کیا گیا تھا۔
نتن یاہو کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی مذہبی رہنما کی ہلاکت میں ملوث عناصر کو ہر حال میں ڈھونڈا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ