3 جنوری، 2024، 2:47 PM

صالح العاروی کی شہادت، صہیونی کابینہ کو خاموش رہنے کا حکم

صالح العاروی کی شہادت، صہیونی کابینہ کو خاموش رہنے کا حکم

صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے حماس کے اعلی رہنما کی شہادت کے بعد کابینہ کے اراکین کو واقعے کے بارے میں خاموش رہنے کا حکم دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں حماس کے اعلی رہنما صالح العاروی کی شہادت کے بعد صہیونی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنی کابینہ کے اراکین کو حکم دیا ہے کہ ہے کہ واقعے کے بارے میں میڈیا کو کچھ بتانے سے گریز کیا جائے۔

صہیونی رسمی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ کابینہ کا کوئی رکن میڈیا کو واقعے کی تفصیلات کے بارے میں کوئی ردعمل نہیں دکھائے گا۔

انتہا پسند وزیرخزانہ اسموتریچ نے نتن یاہو کے حکم کے بعد ایکس کے صفحے پر صرف اتنا لکھا ہے کہ اسرائیل اس طرح اپنے تمام دشمنوں کو نابود کرے گا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے سفیر نے موساد اور شاباک کو صالح العاروی کی شہادت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

News ID 1921021

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha