مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو کے ستمبر میں امریکی دورے کے دوران صدر جوبائیڈن کے ساتھ ملاقات کے سلسلے میں امریکی حکام نے شرط پیش کردی ہے۔ صہیونی ریڈیو کے مطابق وائٹ ہاوس کے اعلی حکام نے صہیونی وزیراعظم کے دفتر کو پیغام بھیجا ہے کہ اگر نتن یاہو امریکہ کے دورے کے دوران صدر جوبائیڈن سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے لئے امریکی مدد کے طلبگار ہیں تو عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو بدلنا پڑے گا۔
کنیسٹ کے رکن اور اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے سابق سفیر دانی دنون نے کہا تھا کہ نتن یاہو ستمبر میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔
یاد رہے کہ انتہا پسند نتن یاہو کی جانب سے عدالتی اصلاحات کا منصوبہ پیش کرنے پر صہیونی عوام تین مہینوں سے سڑکوں پر اس منصوبے کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ عوامی احتجاج کی وجہ سے نتن یاہو اب تک اس منصوبے کو نافذ نہیں کرسکے ہیں۔ گذشتہ احتجاج کا یہ سلسلہ اکیسویں ہفتے میں داخل ہوگیا ہے۔
آپ کا تبصرہ