4 جولائی، 2024، 5:14 PM

غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے، عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ایس سی او سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ قازق صدر کو ایس سی او پلس سمٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج ہمارے درمیان اہم دستاویزات پر اتفاق رائے ہوا، اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ غیرملکی قبضے کی وجہ سے تنازعات سر اٹھا رہے ہیں اور تنازعات کے سبب انسانیت کو مسائل کا سامنا ہے اس لیے پرُامن بقائے باہمی کے لیے تنازعات کا پرامن حل ضروری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اجلاس ایسے موقع پر ہورہا ہے جب فلسطینیوں کو انسانیت سوز مظالم کا سامنا ہے، ہزاروں فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہورہا ہے عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی مظالم کا نوٹس لیا ہے ہم فلسطین میں فوری طور پر غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں ںے کہا کہ اسلامو فوبیا ایک بڑا مسئلہ ہے ہمیں اس مسئلے کے حل کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سبب دنیا کو چیلنجز کا سامنا ہے، کورونا کے سبب دنیا کو معاشی اور سماجی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

News ID 1925179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha