4 جولائی، 2024، 11:48 PM

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ+ ویڈیو

حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ+ ویڈیو

لبنانی ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی جانب سے راکٹ اور ڈرون کارروائیوں کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے احد ویب سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب اسرائیل نے جمعرات کے روز جنوبی لبنان کے علاقوں رمیا اور حولہ کو نشانہ بنایا۔

اس واقعے کے بعد لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں کریات شمونہ، الجلیل اور مقبوضہ گولان سمیت دیگر مقبوضہ علاقوں پر حملہ کیا ہے۔

اس میزائل حملے کے بعد عبرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے شمال میں خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی اور  شمونا، تل حی، بیت ہلل و سدیہ نحامیا میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

ذرائع ابلاغ نے مقبوضہ گولان کی جانب کئی میزائل داغے جانے کی بھی خبر دی ہے۔

عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا کہ اس حملے میں کم از کم 15 راکٹ لبنان سے مقبوضہ علاقوں کے شمال کی طرف داغے گئے ہیں۔

دوسری جانب صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ راموت نفتالی، برعام، المالکیه، یفتاح، جونین، کفار بلوم، عمیر، کفار سولد، ایلانیا، شاعل، کیلع، کرم بن زمرا، الریحانیہ، متسوفاه، شلومی، کریات شمونا و دیشون کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔ 

عبرانی میڈیا کے مطابق ڈرون حملے میں کم از کم 30 حملہ آور ڈرونز مقبوضہ علاقوں کے شمال کی جانب داغے گئے۔

اسی دوران لبنانی مزاحمت سے متعلق ایک ذریعے نے الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا کہ کل سے انتقامی حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے شمال میں واقع علاقوں کی طرف کم از کم 250 میزائل اور ڈرون داغے گئے ہیں۔

اس زبردست حملے کے چند منٹ بعد حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ یہ کارروائی کل کے حملے میں صہیونی فوج کے ہاتھوں اعلی کمانڈر کی شہادت کے جواب میں کی ہے۔

News ID 1925187

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha