15 دسمبر، 2023، 9:36 AM

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ

غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت نہیں کریں گے، امریکہ

امریکی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار نے حماس کے ساتھ غزہ میں مستقل جنگ بندی کی حمایت سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جان کربی نے کہا کہ ہم نے اسرائیل سے اپیل کی ہے کہ حملوں کے دوران دقت کرتے ہوئے سویلین کو نشانہ بنانے سے احتیاط کرے۔

انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن دو ریاستی حل کے حامی ہیں تاہم طوفان الاقصی کے بعد یہ فارمولا قابل دسترسی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ مستقل جنگ بندی کے بجائے عارضی جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی اور امداد رسانی کے حق میں ہے۔

جان کربی نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کی جائے تو حماس کو خود کو سنبھالنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نتن یاہو کو یقین دلایا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لئے امریکہ سے جو ہوسکے کرے گا۔

News ID 1920597

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha