1 فروری، 2024، 2:20 PM

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، واشنگٹن

ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، واشنگٹن

وائٹ ہاوس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ مشرق وسطی میں ایران کے ساتھ جنگ کا دائرہ وسیع کرنا نہیں چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی صدارتی محل وائٹ ہاوس کے ترجمان نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں فوجیوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف ہر ضروری اقدام کرے گا۔

جان کربی نے کہا کہ امریکہ خطے میں ایران کے ساتھ جنگ کو پھیلانا نہیں چاہتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ صہیونی حکام کے ساتھ حماس کے ہاتھوں یرغمالیوں اور تل ابیب کو امداد دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ طویل جنگ بندی کا مقصد یرغمالیوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد میں رہائی ہے اس حوالے سے ہم مذاکرات کررہے ہیں۔

انہوں نے جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کو اطمینان بخش قرار دیا۔

News ID 1921610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha