27 اپریل، 2025، 7:03 PM

یمن کی سپریم کونسل کے سربراہ کا ایرانی صدر سے اظہار تعزیت

یمن کی سپریم کونسل کے سربراہ کا ایرانی صدر سے اظہار تعزیت

یمن کی سپریم پولیٹکل کونسل کے سربراہ نے ایرانی صدر کے نام ایک پیغام میں بندر عباس واقعے میں متعدد انسانی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے چیئرمین مہدی المشاط نے بندر عباس واقعے پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے نام ایک پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے۔


المشاط نے لکھا ہے کہ میں اپنی اور یمنی عوام کی طرف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان، جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، زخمیوں  اور ایرانی قوم کو اس دردناک واقعے پر دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ یمن دکھ کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ سے شہداء کی مغفرت اور تمام زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

News ID 1932230

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha