27 اپریل، 2025، 6:29 PM

حزب اللہ کا بندر عباس واقعے پر ایران کے ساتھ اظہار ہمدردی

حزب اللہ کا بندر عباس واقعے پر ایران کے ساتھ  اظہار ہمدردی

لبنان کی حزب اللہ نے جنوبی ایران کے المناک سانحے پر ایران کی قیادت اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، لبنان حزب اللہ نے بندر عباس سانحے پر ایران کے ساتھ گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ غم کی اس گھڑی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

حزب اللہ نے امید ظاہر کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ایمان اور پختہ عزم پر بھروسہ کرتے ہوئے اس آفت پر قابو پالے گا اور ملت اسلامیہ کے نصب العین کے دفاع کا راستہ مضبوطی کے ساتھ جاری رکھے گا۔

ایران کے جنوبی شہر بندر عباس کی شہید رجائی بندرگاہ میں پیش آنے والے المناک سانحے میں اب تک  18 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد کے زخمی  ہو چکے ہیں۔

News ID 1932227

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha