بندر عباس سانحے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دینے کے لیے شہریوں کا سمندر امڈ آیا جب کہ بلڈ سینٹرز نے گنجائش پوری ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔
ہرمزگان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بندر عباس شہر میں زخمیوں کے لئے خون کی گنجائش پوری ہو چکی ہے تاہم صرف او گروپ والے افراد ہی خون کی منتقلی کے مراکز سے رجوع کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ بندر عباس کے شہریوں نے ایثار اور شہری شعور کا ثبوت دیتے ہوئے زخمیوں کے لئے خون کے عطیے کا اعلان سنتے ہی بلڈ سینٹرز کا رخ کیا اور لمحے بھر میں عطیہ دہندگان کا جم غفیر اکھٹا ہوگیا۔
آپ کا تبصرہ