مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ٹیلی گرام پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے ایران سے حالیہ المناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے منسک کی جانب سے اس سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی تمنا کی۔
گزشتہ روز ایران کے ساحلی شہر بندر عباس میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد بڑی تعداد میں ممالک نے ایران کی حکومت اور عوام کے نام ہمدردی اور تعزیت کے پیغامات بھیجے۔
آپ کا تبصرہ