1 فروری، 2024، 7:13 PM

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی منافقانہ پالیسی قابل مذمت ہے، ایران

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں امریکی منافقانہ پالیسی قابل مذمت ہے، ایران

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی جانب سے یکطرفہ اور دوہرا معیار اپنانے کی شدید مذمت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی نے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے علاقائی انسداد دہشت گردی ڈھانچے کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ رسلان مرزائیف سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں باقری نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی رکنیت کثیرالجہتی کے فریم ورک کے اندر اجتماعی تعاون کے لیے تہران کے عزم کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب امریکی یکطرفہ نظام دنیا میں امن قائم کرنے میں ناکام رہا ہے، انسانوں کے لیے واحد راستہ کثیرالجہتی ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے۔

باقری نے کہا کہ واشنگٹن کے مفادات پر مبنی امریکہ کی طرف سے "اچھی اور بری دہشت گردی" کے نام سے لکیر کھینچنا دنیا میں عدم تحفظ کا سبب بنتا ہے۔

News ID 1921622

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha