27 نومبر، 2024، 11:42 AM

لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے لبنان پر صہیونی جارحیت کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہوئے لبنانی مقاومت اور عوام کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ 14 مہینوں کے دوران امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی حمایت سے فلسطین اور لبنان پر جارحیت کی جس کے نتیجے میں 60 ہزار شہید اور 1 لاکھ 20 ہزار بے گناہ شہری زخمی ہوگئے۔ صہیونی جارحیت کی وجہ سے فلسطین اور لبنان میں 35 لاکھ شہری بے گھر ہوئے اور سویلین تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت کی جانب سے صہیونی جنگی جنایت کاروں کے خلاف وارنٹ گرفتاری کے بعد عالمی برادری اس حکم پر عملدرامد چاہتی ہے۔ مغربی ایشیا میں امن کے قیام کے لئے صہیونی حکومت پر عالمی سطح پر دباو کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان آج علی الصبح جنگ بندی ہوئی ہے۔ گذشتہ روز صہیونی کابینہ نے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

News ID 1928416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha