26 اپریل، 2024، 12:53 PM

صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بغیر مشرق وسطی میں امن کی بحالی ممکن نہیں ہے، ایرانی معاون وزیرخارجہ

صہیونی جارحیت کے خاتمے کے بغیر مشرق وسطی میں امن کی بحالی ممکن نہیں ہے، ایرانی معاون وزیرخارجہ

ایرانی معاون وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں بحران کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لئے غزہ میں صہیونی جارحیت کو فوری ختم کرنا ضروری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ کےسیاسی معاون علی باقری نے برکس وزرائے خارجہ کے معاونین کے اجلاس کے دوران مشرق وسطی کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں صہیونی جاحیت کی وجہ سے پیش آنے بحران سے نمٹنے میں اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیموں کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کو روکنے، فوری جنگ بندی اور امدادی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لئے صہیونی جارحیت کا خاتمہ اور غزہ سے اسرائیلی فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔

علی باقری نے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ برکس کے دوسرے اعضاء کو بھی اس حوالے سے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی فورسز نے گذشتہ چھے مہینوں کے دوران غزہ میں حملے کرکے 34 ہزار سے زائد بے گناہ فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ صہیونی حملوں کی وجہ سے غزہ کا 70 فیصد بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہوا ہے۔

باقری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوری ایران نے خطے اور عالمی سطح پر امن کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ میں ایک تجویز دی ہے جس کے تحت فلسطین میں عمومی ریفرنڈم کا مشورہ دیا گیا تھا۔ یہ ریفرنڈم فلسطینیوں کی تقدیر کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ صہیونی حکومت کی جارحیت سے فلسطین انسانی المیے کی طرف بڑھ رہا ہے۔

News ID 1923584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha