19 اکتوبر، 2024، 9:37 AM

صہیونی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ایران کا عالمی عدالت کو خط

صہیونی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ایران کا عالمی عدالت کو خط

ایران نے عالمی عدالت کے نام ایک خط میں صہیونی حکومت کے خلاف فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران نے غزہ میں جارحیت اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر عالمی عدالت کو صہیونی حکومت کے خلاف اقدامات کرنے کے لئے خط لکھا ہے۔

ہالینڈ میں ایرانی سفیر ہادی فرجوند نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صہیونی حکومت گذشتہ ایک سال سے امریکہ اور دوسرے ممالک کی حمایت کے تحت غزہ میں انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ صہیونی حکومت کی جارحیت کا دائرہ بڑھ کر لبنان تک پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ صہیونی حکومت کے حالیہ اقدمات اور حملوں سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے اس حوالے سے اقدامات ضروری ہیں۔

ایرانی سفیر نے لکھا ہے کہ فلسطین اور لبنان میں بے گناہ عوام پر صہیونی حملوں کو روکنے کے لئے عالمی عدالت ٹھوس اقدامات انجام دے۔

News ID 1927520

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha