مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی لبنان میں صہیونی حکومت کے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے تاکید کی کہ لبنان میں مواصلاتی آلات کے ذریعے سائبر دہشت گردی کے بعد صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر فضائی حملے کئے ہیں جو کہ لبنان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
کنعانی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ صہیونی حکومت کو جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت بیشتر ممالک کی خواہش کے برعکس جنگ بندی سے انکار کررہی ہے جوکہ خطے اور عالمی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ایران لبنانی حکومت، مقاومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور صہیونی حکومت کے جارحانہ عزائم کے باوجود فلسطین کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی سطح پر امن اور صلح کے حامی ممالک اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی سطح پر کوشش کرکے فلسطین اور خطے میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے میں اپنا کردار کریں گے۔
آپ کا تبصرہ