13 اگست، 2024، 5:54 PM

اپنی حاکمیت اور سلامتی کے دفاع کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اپنی حاکمیت اور سلامتی کے دفاع کا مصمم ارادہ رکھتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اپنی حاکمیت اور سالمیت کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کی خاموشی حمایت کی وجہ سے صہیونی حکومت فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا مشترکہ بیان اسرائیل کو مزید جرایم پر ابھارے گا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دس مہینے گزرنے کے باوجود صہیونی حکومت کو لگام دینے میں کامیاب نہ ہوسکی ہے۔ غزہ میں صہیونی حکومت کے جرائم اور دوسرے ملکوں میں دہشت گرد کاروائیاں خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ انسانی حقوق کے دعویدار برطانیہ، فرانس اور جرمنی اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ یورپی ممالک کی ایران سے صہیونی حکومت کے خلاف کاروائی نہ کرنے کی درخواست غیر معقول ہے۔ یہ اپیل در حقیقت خطے میں دہشت گرد حملوں کی پشت پناہی ہے۔ اگر یورپی ممالک واقعی خطے میں امن و استحکام کے خواہاں ہیں تو انہیں ایک بار اور ہمیشہ کے لیے اسرائیل کی نسل پرست حکومت کی جنگی مہم جوئی اور غزہ کے خلاف جنگ کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کی کہ اسلامی جمہوری ایران اپنی حاکمیت کے دفاع اور خطے میں امن و استحکام برقرار کرنے کے لیے دہشت گردی کے اس گڑھ کے خلاف اپنے حقوق کے ستعمال کا مصمم ارادہ رکھتا ہے۔

News ID 1925952

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha