5 اگست، 2024، 10:52 PM

روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سربراہ کی ایرانی صدر سے ملاقات؛

دنیا پر امریکی بالادستی کا دور گزر گیا

دنیا پر امریکی بالادستی کا دور گزر گیا

ایرانی صدر پزشکیان نے روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات کے دوران کہا کہ امریکہ کی بالادستی کا دور گزر گیا ہے، ایران اور روس کے درمیان تعاون سے دنیا میں صلح اور امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری جنرل سرگئی شایکو نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا کہ دنیا پر امریکی بالادستی کا وقت گزر گیا ہے۔ ایران اور روس باہمی تعاون اور عالمی مسائل پر مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی امن اور صلح کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں صہیونی جارحیت اور شہید اسماعیل ہنیہ پر بزدلانہ حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکہ اور یورپی ممالک خطے میں جاری بحران ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ امریکہ اور یورپ کی حمایت کے باوجود صہیونی حکومت کو اپنے دہشت گرد حملوں کہ وجہ سے سزا مل کر رہے گی۔

اس موقع پر سرگئی شایکو نے صدر کا حلف اٹھانے پر ڈاکٹر پزشکیان کو مبارک باد پیش کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید توسیع پر تاکید کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس شنگھائی تعاون کونسل اور برکس جیسے عالمی فورمز پر مشترکہ موقف اختیار کرتے ہوئے عالمی سطح پر اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

News ID 1925810

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha