24 نومبر، 2009، 9:16 PM

صدر احمدی نژاد

سکیورٹی کونسل آچ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے پر قادر نہیں ہے

سکیورٹی کونسل آچ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے پر قادر نہیں ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ آج سکیورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر قادر نہیں ہے اور مختلف ممالک کی پارلیمان بالخصوص ایران اور برازیل کی پاررلیمان باہمی تعاون سے موجودہ تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر نئے اور منصفانہ قوانین کی تدوین کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محموداحمدی نژاد نے کہا ہے کہ آج سکیورٹی کونسل اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر قادر نہیں ہے اور مختلف ممالک کی پارلیمان بالخصوص ایران اور برازیل کی پاررلیمان باہمی تعاون سے موجودہ تقاضوں کے مطابق بین الاقوامی سطح پر نئے اور منصفانہ  قوانین کی تدوین  کے سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ایرانی صدر نے برازیل کی پارلیمنٹ اور سینیٹ کے سربراہوں سے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی روابط کو دوستانہ اور دیرینہ قراردیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک آپسی تعاون کے ذریعہ اپنے قدرتی وسائل سے اپنی قوموں کے لئے آسائش اور راحت کے اسباب فراہم کرسکتے ہیں۔ صدر احمدی نژاد نے عالمی سطح پر اقتصادی بحران پیدا کرنے والے مممالک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ممالک اپنے ناقص اقتصادی نظام کو دوسرے ممالک میں اقتصادی بحران پیدا کرنے کے لئےمنتقل کررہے ہیں جبکہ دوسرے ممالک کا اقتصادی بحران میں کوئی نقش نہیں ہے اور اس ظالمانہ اقتصادی نظام کا مقابلہ کرنا چاہیے صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران سکیورٹی کونسل میں برازیل کی رکنیت کی مکمل حمایت کرتا ہے واضح رہے کہ برازیل کے صدر نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ایران کو تنہا نہیں کرسکتی اور ایران  ایک با اثر اور ذمہ دار ملک ہے۔

 

News ID 989953

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha