مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خصوصی ایلچی ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ڈیڑھ گھنٹہ گفتگو میں دوطرفہ تعاون ، علاقائی امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اس ملاقات کو اہم اور مثبت قراردیا اور شام کے بارے میں روس اور ایران کے باہمی تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روس اور ایران عالمی مسائل میں باہمی تعاون کے ساتھ اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ ایران اور روس کے اعلی حکام باہمی تعاون کو تمام شعبوں میں فروغ دینے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان سن 2015 میں تجارتی حجم 20 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ایرانی صدر کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ روسی صدر نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کا خیر مقدم کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ