مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین ملاقات اور گفتگو کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پیغام روس کے صدر کو پیش کرنے کے بعد کہا ہے کہ روس نے 50 ارب ڈالر تک ایران سے تیل خریدنے کے سلسلے میں آمادگی ظاہر کی ہے اور ایران کے تیل کے شعبہ میں روسی کمپنیاں مغربی کمپنیوں کی جگہ لے سکتی ہیں۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی اور روسی صدر کے درمیان ملاقات کا سلسلہ 2 گھنٹے تک جاری رہا جس میں دو طرفہ تعلقات۔ علاقائي امور اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسی صدر کے ساتھ ملاقات کو اہم اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ روسی صدر ایران اور روس کے درمیان ہونے والے گذشتہ معاہدوں کی پیشرفت اور فروغ پر رضامند ہیں اور وہ ایران کے تیل کے شعبہ میں 50 ارب ڈالر تک سرمایہ لگآنے کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان تجارتی اور اقتصادی معاملات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر علی اکبر ولاایتی نے کہا کہ روس کے صدر پوتین ایران کے ساتھ دفاعی اور سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ روس نے 50 ارب ڈالر تک ایران سے تیل خریدنے کے سلسلے میں آمادگی ظاہر کی ہے اور ایران کے تیل کے شعبہ میں روسی کمپنیاں مغربی کمپنیوں کی جگہ لے سکتی ہیں۔
News ID 1882156
آپ کا تبصرہ