14 اگست، 2024، 7:55 AM

ایران اور حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے صہیونیوں میں کھلبلی مچ گئی، صیہونی میڈیا کا اعتراف

ایران اور حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے صہیونیوں میں کھلبلی مچ گئی، صیہونی میڈیا کا اعتراف

ایک صہیونی ویب سائٹ نے اعتراف کیا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور شہید فواد شکر کے قتل پر ایران اور لبنان کی حزب اللہ کے ردعمل کے خوف کی وجہ سے صہیونیوں کا نفسیاتی علاج کے مراکز پر ہجوم بڑھ گیا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگرچہ شہید"اسماعیل ہنیہ" اور شہید "فواد شکر" کے قتل پر ایران اور لبنان کی حزب اللہ کا رد عمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے لیکن صہیونیوں پر اس کے خوف ناک اثرات واضح طور پر سامنے آنے لگے ہیں۔ 

صہیونی ویب سائٹ "والا" نے اعتراف کیا کہ صہیونی آباد کاروں کو ایران اور لبنان کی حزب اللہ کے ردعمل کے خوف کی وجہ سے ذہنی انتشار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق صیہونیوں کے حالیہ جرائم پر ایران اور حزب اللہ کے ردعمل کے عزم کے بعد صیہونی حکومت کے سائیکو تھراپی کی خدمات فراہم کرنے والے مراکز کو صیہونی آباد کاروں کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 مذکورہ وہب سائٹ نے واضح کیا کہ صہیونیوں میں خوف کے مارے نفسیاتی ادویات اور ابتدائی طبی امداد کے سامان کی خریداری اور ذخیرہ کرنے کا جنون بڑھ گیا ہے۔ دریں اثنا، حالیہ دنوں میں آباد کاروں کی جانب سے اشیائے خوردونوش کو ذخیرہ کرنے کے لیے دکانوں پر حملہ کرنے کی ویڈیوز بھی شائع ہوئی ہیں۔

News ID 1925958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha